حج قرعہ اندازی میں ناکام درخواست گزاروں کیلئے ایک اور موقع

Published on March 3, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 269)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی) حج قرعہ اندازی میں ناکام درخواست گزاروں کیلئے کامیابی کا ایک اور موقع، بینک سے رقم نہ نکلوانے والوں کو دوبارہ قرعہ اندازی میں شامل ہونے کا موقع مل سکے گا۔ترجمان وزارتِ مذہبی امور کے مطابق موصول ہونے والی حج درخواستوں میں سے 50 فیصد کوٹے کی قرعہ اندازی ہو چکی ہے۔ عدالتی فیصلہ حق میں آیا تو مزید 17 فیصد کوٹے کیلئے دوبارہ قرعہ اندازی ہو گی۔دوبارہ قرعہ اندازی میں شامل ہونے کا موقع صرف بینکوں سے پیسے نہ نکلوانے والوں کو ملے گا، حج درخواست واپس لینے والے دوبارہ قرعہ اندازی میں شمولیت کے اہل نہیں ہوں گے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Themes