ملک کے بالائی علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

Published on March 22, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 301)      No Comments

4
اسلام آباد (یوا ین پی) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بالائی علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے یہاں جاری رپورٹ کے مطابق اس دوران خیبر پختونخوا، فاٹا، گلگت بلتستان، کشمیرمیں کہیں کہیں جبکہ کوئٹہ، ژوب ‘راولپنڈی، سرگودھا، گوجرانوالہ ڈویژن اور اسلام آباد میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ جبکہ (آج )بدھ کو گلگت بلتستان اور کشمیر کے بلند و بالا پہاڑوں پر برف باری کا بھی امکان ہے۔محکمہ موسمیات نے یوم پاکستان 23 مارچ کو اسلام آباد/راولپنڈی میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کے علاوہ صبح کے وقت ہلکی بارش کی پیشگوئی بھی کی ہے ۔یوا ین پی کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا۔تاہم راولپنڈی،کوئٹہ ڈویژن اور خیبر پختونخوا میں کہیں کہیں پر گرج چمک کے ہلکی ساتھ بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش پارہ چنار،کالام میں 02 ملی میٹر،دیر، بنوں، چراٹ اورپشاور میں ایک ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔اسی طرح منگل کو ملک کے سرد ترین مقامات کے ریکارڈ کئے گئے درجہ حرارت کی رپورٹ کے مطابق استور میں درجہ حرارت صفرڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Theme