بوریوالہ؛ طوفانی آندھی،دن کے وقت رات کا ’’سماں‘‘ درخت جڑوں سے اکھڑ گئے، سائن بورڈزاور ہورڈنگز اڑ گئے

Published on June 10, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 538)      No Comments

222بوریوالہ؛ طوفانی آندھی،دن کے وقت رات کا ’’سماں‘‘ درخت جڑوں سے اکھڑ گئے، سائن بورڈزاور ہورڈنگز اڑ گئے
گلیوں میں بارش کا پانی کھڑا ہو نے کی وجہ سے سیوریج سسٹم ناکارہ ، شدید بارش کی وجہ سے بجلی اور ٹیلی فون کا نظام درہم برہم
بوریوالہ(یو این پی)بورے والہ شہرا ور اسکے گردونواح میں آندھی اور مٹی کے طوفان کے بعد موسلا دھار بارش شروع ہوگئی۔ گلیوں میں بارش کا پانی کھڑا ہو نے کی وجہ سے سیوریج سسٹم ناکارہ جبکہ شدید بارش کی وجہ سے بجلی اور ٹیلی فون کا نظام درہم برہم۔یو این پی کے مطابق دن بھر جاری رہنے والی شدید گرمی کے بعد شام کو ورے والہ شہرا ور اسکے گردونواح میں آندھی اور مٹی کے طوفان کے بعد موسلا دھار بارش شروع ہوگئی تیز آندھی اور موسلا دھار بارش سے گرمی کا زوڑ ٹوٹ گیا، موسم خوشگوار ہو گیا۔ شدید آندھی اور طوفان سے بوریوالہ میں درخت جڑوں سے اکھڑ گئے پچاس کلومیڑ فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی آندھی کے باعث بوریوالہ شہر میں کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔

333

تاہم موسم خوشگوار ہوتے ہی گرمی کی شدت سے ستائے عوام کی بڑی تعداد گھروں سے باہرنکل آئی اورٹھنڈی شام کے مزے لیتے رہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Themes