جھنگ(یو این پی) تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن کی حدود میں بلال نامی شخص اپنی بیوی کو اسپتال لے جا رہا تھا کہ پولیس نے روکا، تلخ کلامی ہونے پر پولیسا اہلکار نے خاتون اور مرد کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ دونوں میاں بیوی جھنگ کے علاقہ منڈی شاہ جیونہ کے رہائشی ہیں۔ متاثرہ خاتون دل کی مریضہ ہے اور علاج کے لیے ڈسٹرکٹ ہسپتال جا رہی تھی۔ متاثرہ خاتون نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے ایس ایچ او کے خلاف کاروائی کی استدعا کی۔ متاثرہ خاتون کی جانب سے الزام لگایا گیا ہے کہ تھانہ سٹیلائٹ ٹاؤن کے ایس ایچ او حاکم علی نے تشدد کا نشانہ بنایا۔