پاکستان دنیا کی واحد کرکٹ ٹیم ہے جو حیرت انگیز کارنامہ سرانجام دیتی ہے مریم عمر

Published on December 23, 2013 by    ·(TOTAL VIEWS 335)      No Comments

\"Maryam
کویت سٹی(عبدالشکورابی حسن سے) کویت کرکٹ ٹیم ویمنزکی کپتان مریم عمر جو عرب دنیا میں دوسری کرکٹر اورپہلی امپائر ہیں نے خواہش ظاہر کی وہ وسیم اکرم سے ملنا چاہتی ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک ملاقات میں بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان دنیا کی واحد کرکٹ ٹیم ہے جو حیرت انگیز کارنامہ سرانجام دیتی ہے ممکن کو ناممکن اورناممکن کو ممکن کرنا پاکستان کرکٹروں کا خاصہ ہے ۔انہوں نے کہاکہ وہ تین سال سے کویت کرکٹ ویمنز کی کپتانی کررہی ہیں اورمیں عرب دنیا میں دوسری خاتون کرکٹر ہوں کیونکہ مجھے یادپڑتا کہ مصر کی ایک خاتون کرکٹر مجھ سے پہلی کرکٹ کھیل رہی ہے جبکہ عرب دنیا میں میں پہلی خاتون امپائر بن گئی ہوں کرکٹ کو سمجھنے کے لئے ضروری ہے کہ وہ کرکٹ کے قواعدوضابط سے آشنائی ہوتو تب وہ بہترین کھلاڑی بن سکتاہے ۔انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ وہ جلد کوچنگ کا بھی کورس کررہی ہیں اس طرح عرب دنیا میں میں پہلی خاتون کوچ بھی بن جاؤں گی ۔مریم عمر نے کہاکہ وہ پاکستان کے مایہ ناز کرکٹر وسیم اکرم کو ملناچاہتی ہوں ان کو ملنے دبئی بھی گئی لیکن کسی نے انہیں ان سے ملنے نہیں دیا میری خواہش ہے کہ میں پاکستان جاکر کھیلوں شاید جنوری یا فروری 2014ء میں ہماری ٹیم پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم سے میچ ہو۔ابھی تو قطر میں خواتین کرکٹرز کا ٹورنامنٹ ہورہاہے ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Blog