محکمہ میں ملازمین کی بھرتی کے تمام مراحل میرٹ پر مکمل کئے جائیں ڈپٹی کمشنر جھنگ مدثر ریاض ملک

Published on September 14, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 336)      No Comments

جھنگ( ماصل خان سے)ڈپٹی کمشنر مدثر ریاض ملک نے محکمہ صحت کے حکام کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ محکمہ میں ملازمین کی بھرتی کے تمام مراحل میرٹ پر مکمل کئے جائیں اس ضمن میں کسی سطح پر جانبداری ہرگز برداشت نہیں کی جائیگی۔ گورنمنٹ کمپری ہنسیوماڈل ہائی سکول سٹیلائٹ ٹاؤن میں محکمہ صحت کے کمپیوٹر آپریٹر زکے جاری ٹیسٹ کے مراحل کی نگرانی کے دوران ڈپٹی کمشنرنے کہا کہ نئے بھرتی ہونے والے ملازمین کی اہلیت کی جانچ پڑتال کے حوالہ سے کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا جس کا براہ راست تعلق محکمانہ کارکردگی اور عوامی مسائل کے حل سے ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈپٹی کمشنر آفس سے نوٹیفکیشن جاری
جھنگ( ماصل خان سے)پنجاب ہوم ڈیپارٹمنٹ کی ہدایات کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر مدثر ریاض ملک نے محرم الحرام2017 کے انتظامات اور متعلقہ محکموں سے موثر کوآرڈی نیشن کیلئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیوسجاد احمد خان کو فوکل پرسن نامزد کر دیا ہے۔ڈپٹی کمشنر آفس سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق محرم الحرام کے حوالہ سے فوکل پرسن ٹیلی فون نمبر 047-9200107اور فیکس نمبر047-9200100پر دستیاب رہیں گے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress主题