دبئی ایئرپورٹ پر امیگریشن کی کارروائی 10 سیکنڈ میں مکمل کرلی جائے گی

Published on October 17, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 622)      No Comments

دبئی(یو این پی)دبئی ایئرپورٹ پر امیگریشن کی کارروائی 10 سیکنڈ میں مکمل کرلی جائے گی،غیر ملکی میڈیاکے مطابق دبئی جانے والے مسافروں کو سیکیورٹی راہداری یا الیکٹرونک گیٹ سے گزرنے کی ضرورت بھی نہیں رہے گی۔ ائیرپورٹ پر نصب خفیہ کیمروں کے ذریعے مسافر کے چہرے یا قرنیہ کے ذریعے امیگریشن کی کارروائی لمحوں میں ہوجائے گی۔امیگریشن کی کارروائی کے لئےایئرپورٹ حکام مچھلی کی سرنگ تیار کرینگے جو 80 کیمروں سے آراستہ ہوگی۔مختلف زاویوں سے کیمرے نصب کئے جائیں گے اور مسافر کے پلک جھپک ایکشن کے دوران ہی امیگریشن کا پراسس مکمل کر لیا جائے گا۔ حکام کا کہنا ہے کہ 2018 ء کے موسم گرما کے اختتام پر دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی ٹرمینل نمبر 3 میں یہ منصوبہ نافذ کیا جائے گا جبکہ 2020 ء تک اس منصوبے کو حتمی شکلدی جائے گی۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Themes