بھارت میں ڈاکٹر ذاکر نائیک کیخلاف چارج شیٹ خصوصی عدالت میں دائر

Published on October 27, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 529)      No Comments


نئی دہلی(یواین پی)بھارتی نیشنل ایجنسی نے مشہور سکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک کے خلاف 58 صفحات پر مشتمل ایک چارج شیٹ تیار کی ہے جس میں ڈاکٹر ذاکر نائیک پر سنگین قسم کے الزامات لگائے گئے ہیں ان الزامات میں دہشتگردی کو سپورٹ کرنے اور نوجوانوں کو دہشتگردی کی طرف مائل کرنے والی نفرت انگیز تقاریر بھی شامل ہیں۔بھارتی نیشنل ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر زاکر نائیک نے 1 جولائی 2016ء کو اس وقت بھارت سے راہ فرار اختیار کی جب بنگلہ دیش میں پکڑے جانے والے ایک دہشتگرد نے اس بات کا اعتراف کیا کہ اس نے زاکر نائیک کی تقریروں سے متاثر ہو کر انتہاپسندی کی راہ اختیار کی ہے جس کے بعد بھارت کی وزارت خارجہ نے ذاکر نائیک کا پاسپورٹ منسوخ کر دیا تھا نیشنل ایجنسی نے اپنی اس رپورٹ مین یہ بھی دعوی کیا کہ ذاکر نائیک کو کئی بار ۔تحقیقات کے لیے بلایا گیا لیکن انھوں نے ہر بار تحقیقات سے راہ فرار اختیار کیا۔رپورٹ میں ذاکر نائیک پر نوجوانوں کو دہشتگردی کی طرف راغب کرنے، بھارت کے خلاف اور منفی سرگرمیوں میں رقم خرچ کرنے اور دہشتگردی کی سرگرمیوں میں ملوث رہنے جیسے سنگین الزامات لگائے گئے ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Weboy