لاہور،مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن، 11 مشتبہ افراد گرفتار

Published on November 2, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 281)      No Comments

لاہور(یوا ین پی)لاہور کے مختلف علاقوں میں پولیس نے رینجرز اور سی ٹی ڈی کے ہمراہ مشترکہ سرچ آپریشن کے دوران 11 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔ سرچ آپریشن گارڈن ٹاؤن، کاہنہ، نشترکالونی، شادمان اور نواں کوٹ کے علاقوں میں کیا گیا۔ سرچ آپریشن کے دوران شہریوں کی بائیو میٹرک تصدیق اور شناختی کوائف کی جانچ پڑتال کی گئی۔ اس موقع پر ہاسٹلوں، گیسٹ ہاسز، ہوٹلوں، فلیٹس اور بس اڈوں کی خصوصی چیکنگ کی گئی۔ شناختی کوائف کی عدم دستیابی پر 11 افراد کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ سرچ آپریشن مشتبہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا۔
Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Themes