چیئرمین نیب کا پیپلزپارٹی کے رہنماﺅں کیخلاف تحقیقات جلد نمٹانے کا فیصلہ

Published on November 6, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 294)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی)نیب نے خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے تین پیپلزپارٹی رہنماﺅں کیخلاف جاری تحقیقات جلد نمٹانے کا فیصلہ کر لیا۔
چیئرمین نیب جاوید اقبال نے کہا کہ نیب میں سابق وفاقی وزیر مواصلات ارباب عالمگیر اور ان کی اہلیہ عاصمہ عالمگیر کےخلاف آمدن سے زائد اثاثے اور گوادر میں ناجائز الاٹمنٹس سے متعلق الزامات کی تحقیقات ہو رہی ہیں، اسی طرح سابق وزیراعلیٰ بلوچستان اسلم رئیسانی کےخلاف اختیارات کے ناجائز استعمال اور آمدن سے زائد اثاثے بنانے کی تحقیقات زیر التواءہیں۔
چیئرمین نیب کا کہنا ہے کہ تینوں رہنماﺅں کے خلاف تحقیقات بہت جلد مکمل کی جائیں گی اور انھیں قانون و ٹھوس شواہد کی بنیاد پر جلد پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا،چیئرمین نیب نے کہا کہ ملک سے بدعنوانی کا خاتمہ اولین ترجیح ہے اور اس کیلئے زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر سختی سے عمل کیا جائے گا۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Themes