پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ سراسر نا انصافی اورعوام کیساتھ زیادتی ہے ،عبدالعلیم خان

Published on January 2, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 481)      No Comments

لاہور(یوا ین پی ) پاکستان تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدر عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ سراسر نا انصافی اورعوام کے ساتھ زیادتی ہے پی ٹی آئی یہ اضافہ مسترد کرتی ہے انہوں نے کہا کہ نواز شریف بظاہر اقتدار سے رخصت ہو گئے ہیں لیکن ان کی عوام دشمن پالیسیاں آج بھی جاری ہیں عبدالعلیم خان نے کہا کہ قومی خزانے کا خسارہ پورا کرنے کیلئے عوام کی جیب پر ڈاکہ ڈالنا ن لیگ کا پرانا وطیرہ ہے ملکی معاشی کشتی ہچکولے کھارہی ہے اور اس مرحلے پر معاشی اصلاحات نا گزیر ہیں عبدالعلیم خان نے چئیرمین سیکرٹریٹ میں مختلف اضلاع کے پارٹی رہنماؤں سے ملاقاتوں میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملکی معیشت ڈبونے والوں کی اپنی سیاست ڈوب رہی ہے،این آر او کیلئے سعودی عرب میں رونا دھونا بھی کسی کام نہیں آئے گااورکرپشن کیسز میں ملوث شریف خاندان کو حساب اور قوم کو جواب دینا پڑے گا ۔یو این پی کے مطابق انہوں نے کہا کہ نواز لیگ نے ہر دور اقتدار میں مصنوعی ترقی کا ڈرامہ کرتے ہوئے صرف لوٹ مارپر توجہ دی،کٹھ پتلی حکومت بھی نااہلوں کی ناکام پالیسیوں کا تسلسل برقرار رکھتے ہوئے عوام پر پٹرول بم گرا رہی ہے، قرضوں کا بوجھ پہلے ہی مسائل کی دلدل میں دھنسے عوام پر لادا جارہا ہے، بھارت کی برآمدات268.6،ترکی کی 150.2جبکہ پاکستان کی صرف 21ارب ڈالر ہیں،ان ملکوں کیساتھ پٹرول کی قیمتوں کا موازنہ پیش کرکے عوام کو بے وقوف بنانے کی کوشش کی جارہی ہے لیکن اعداد کے جادو گروں نے عوامی خواہشات کو چھو منتر کر دیا ،ڈرامے کرنے والے کوڑے دان میں چلے گئے، عبدالعلیم خان نے کہا کہ حقیقت میں کرپٹ ٹولہ ملکی معیشت کو کئی سال پیچھے لیجا چکا ہے،کرنٹ اکاؤنٹ کا خسارہ تاریخ کی بلند ترین سطح 21ارب ڈالر تک پہنچ گیا، برآمدات میں خطرناک حد تک کمی ہوئی،روپے کی قدر مسلسل کم ہوتی رہی،سستی بجلی پیدا کرنے کا ہر دعوٰی جھوٹا ثابت ہوا۔ پٹرول کی قیمتیں بڑھانے سے صنعتوں کی پیداواری لاگت میں مزید اضافہ ہوگا،برآمدات کا گراف مزید نیچے گیا تو فیکٹریاں بند اور گھروں کے چولہے ٹھنڈے ہونگے،نااہلوں اور اشتہاریوں کی اشاروں پر چلنے والی موجودہ حکومت ملک کیلئے معاشی خطرہ بن چکی۔عبدالعلیم خان نے کہا کہ لوٹ مار کی انتہا کے بعد سعودی عرب میں پناہ کی خیرات مانگنے کے عادی اس بار کسی خوش فہمی میں نہ رہیں،یہ امکان رد نہیں کیا جاسکتا کہ سعودیہ میں کھلنے والے کرپشن کیسز میں شریف خاندان کے کھاتے بھی کھل جائیں۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Themes