صدر ممنون حسین کی کوئٹہ میں دہشت گردی کے واقعہ کی مذمت

Published on January 10, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 310)      No Comments

اسلام آباد(یو این پی) صدر مملکت ممنون حسین نے کوئٹہ میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبائی حکومت دھماکے کے متاثرین کی ہر ممکن مدد کرے اور زخمیوں کے علاج میں کوئی کمی نہ آنے دی جائے۔ اپنے مذمتی بیان میں صدر مملکت نے کہا کہ بلوچستان پولیس، کانسٹیبلری اور دیگر فورسز اپنی جانوں پر کھیل کر دہشت گردی کا خاتمہ کر رہی ہیں جس پر پوری قوم کو فخر ہے۔ واضح رہے کہ منگل کے روز بلوچستان اسمبلی کے باہر دہشت گردوں نے پولیس ٹرک کے قریب دھماکہ کیا جس سے پولیس اہلکاروں سمیت چھ شہر شہید ہو گئے تھے جبکہ دہشت گردی کے اس افسوسناک واقعے میں 20 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Blog