بھارتی آرمی چیف کا جوہری دھمکی کا بیان غیر ذمہ دارانہ ہے؛میجر جنرل آصف غفور

Published on January 14, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 236)      No Comments

راولپنڈی(یو این پی)پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ بھارتی آرمی چیف کا جوہری دھمکی کا بیان غیر ذمہ دارانہ ہے، اس قسم کا غیر ذمہ دارانہ بیان ایک ذمہ داری کے حامل شخص کی جانب سے آ رہا ہے، بھارت ہمارا عزم آزمانہ چاہتا ہے تو آزما لے، ہم پاکستان کے خلاف کسی بھی مس ایڈونچر کا بھارتی فوج کو بھرپور جواب دیں گے۔ ہفتہ کے روز بھارتی آرمی چیف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر نے سرکاری ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ چیف آف آرمی سٹاف ایک انتہائی ذمہ دار تقرری ہوتی ہے اور آرمی چیف فور سٹار رینک کا آفیسر ہوتا ہے جسے طویل عمر کا تجربہ اور ذمہ داری ہوتی ہے اس قسم کا غیر ذمہ دارانہ بیان ایک ذمہ داری کے حامل شخص کی جانب سے آ رہا ہے جب ان سے پوچھا گیا کہ اگر بھارت پاکستان کے خلاف کوئی مس ایڈونچر کرتا ہے تو کیا ہو گا؟ ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ یہ ان کی چوائس ہے بھارت ہمارا عزم آزمانہ چاہتا ہے تو آزما لے۔ ہم خود اسے دیکھ لیں گے ہم پاکستان کے خلاف کسی بھی مس ایڈونچر کا بھارتی فوج کو بھرپور جواب دیں گے۔ اگر بھارت آزمانا چاہتا ہے تو خود نتیجہ دیکھ لے گا ہمارے پاس جوہری صلاحیت موجود ہے جو کہ مشرق سے درپیش خطرے کے لئے تیار ہے لیکن ہمارے خیال میں یہ دفاع کا ہتھیار ہے نہ کہ ایک چوائس ہے۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ دونوں جوہری ریاستوں کے درمیان جنگ کی گنجائش نہیں ہے اگر بھارت سمجھتا ہے کہ وہ جوہری ہتھیاروں سے ہمارا عزم مٹا سکتا ہے تو اسے آزما لینا چاہیے اسے روکنے کے لئے ہمارے پاس زبردست جوہری دفاعی صلاحیت موجود ہے یہی وجہ ہے کہ وہ ہمیں سب کنونشنل خطرے اور ریاستی دہشت گردی سے ہمیں نشانہ بنا رہے ہیں لیکن وہ اس محاذ پر بھی ناکام ہو چکے ہیں ہماری ایک پیشہ وارانہ فوج، ذمہ دار جوہری ریاست اور مضبوط قوم ہے انہیں کسی خوش فہمی میں نہیں رہنا چاہیے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Premium WordPress Themes