کر پٹ سیاسی عناصر کی سیاست ‘‘دی اینڈ ‘‘ہو چکی ہے انکا مستقبل صر ف جیلیں ہیں،چوہدری سرور

Published on January 25, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 226)      No Comments

لاہور( یو این پی)تحر یک انصاف کور کمیٹی کے رکن وسابق گور نر چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ کر پٹ سیاسی عناصر کی سیاست ‘‘دی اینڈ ‘‘ہو چکی ہے انکا مستقبل صر ف جیلیں ہیں کر پشن کر نیوالوں کو بھی نشانہ عبر ت بنانا ہوگا ‘قومی اداروں کو احترام نہ کر نیوالوں کو قوم اور تاریخ کبھی معاف نہیں کر یں گی ‘حکمرانوں کا دامن صاف ہے تووہ اداروں کو دھمکیاں دینے کی بجائے اپنی بے گناہی کا ثبوت دیں ‘ واپڈا کا مہنگی بجلی خریدکر قومی خزانے کو 5ارب 47اکروڑ روپے سے زائد کا ٹیکہ لگانے کے سیکنڈل کے ذمہ داروں کیخلاف سخت سے سخت کاروائی ہونی چاہیے ۔ پارٹی کارکنوں کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے تحر یک انصاف کور کمیٹی کے رکن وسابق گور نر چوہدری محمدسرور نے کہا کہ ملک ملک میں سیاست سمیت ہر شعبے میں شفافیات ہی تمام مسائل کا حل ہے اور جو لوگ ملک میں لوٹ مار کر تے ہیں انکی سیاست دی اینڈ ہو چکی ہے اور اب وہ کبھی سیاست کے میدان میں کامیاب نہیں ہوسکتے اور قوم بھی ایسے لوگوں کے حواریوں کو آئندہ عام انتخابات میں مستر دکر دیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف آج بھی آئین وقانون اور جمہوریت کیساتھ ہے اور اس میں کوئی شک نہیں کر پشن کے خاتمے سے ہی ملک میں جمہوریت مضبوط ہوگی ‘شفاف انتخابات میں تحر یک انصاف ہی کامیاب ہوگی اور عمران خان کی قیادت میں ملک کو بحرانوں سے نکالیں گے ۔انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے پہلے دن سے ہی پار لیمنٹ کو اہمیت نہیں دی اور فیصلے پار لیمنٹ کی بجائے بند کمروں میں ہوتے رہے جسکی وجہ سے حکمرانوں نے خود پار لیمنٹ اور جمہوریت کو کمزور کر دیا ہے اور اب اگر خدانخواستہ حکومت اور پار لیمنٹ مدت پوری نہیں کر یگی تو اسکی ذمہ دار کوئی اور نہیں صرف (ن) لیگ ہی ہوگی ۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Blog