سینیٹ الیکشن ، سندھ سے ایم کیوایم مکمل مائنس، پی پی پی کی 11 اور ایک فنکشنل لیگ نے جیت لی

Published on March 3, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 257)      No Comments


پیپلز پارٹی کے سابق چیئرمین سینٹ رضا ربانی ، مولا بخش چانڈیو ، امام دین شوقین ، مصطفیٰ نواز کھوکھر جنرل نشست پر کامیاب
اسلام آباد (یوا ین پی) سینیٹ الیکشن کیلئے سندھ سے تمام 12 سیٹوں کا نتیجہ مکمل ہو گیا ہے جس میں سے 11 سیٹیں پیپلز پارٹی نے حاصل کر لی ہیں جبکہ ایک سیٹ فنکشنل لیگ کے حصے میں آئی ہے اور سب سے اہم ترین بات یہ ہے کہ ایم کیوایم مکمل طور پر مائنس ہو گئی ہے۔میڈیا کے مطابق سندھ اسمبلی سے پیپلز پارٹی کے سابق چیئرمین سینٹ رضا ربانی ، مولا بخش چانڈیو ، امام دین شوقین ، مصطفیٰ نواز کھوکھر جنرل نشست پر کامیاب ہو گئے ہیں جبکہ خواتین کی مخصوص نشست کرشنا کوہلی ، اقلیت کی نشست پر نور لعل دین ، ٹیکنوکریٹ کی نشست پر پیپلز پارٹی کے سکندر میندھرو کامیاب ہو گئے ہیں۔جبکہ ایک سیٹ فنکشنل لیگ کے مظفر شاہ نے جیت لی ہے۔واضح رہے کہ سینٰٹ انتخابات کو لے کر ایم کیوایم میں شدید لڑائی دیکھنے میں آئی جس کے بعد فاروق ستار کا دھڑا الگ ہو گیا اور بہادرا آباد کے دھڑے نے خالد مقبول صدیقی کو اپنا کنویئنر بنا لیا لیکن اس لڑائی کے باعث جماعت اپنا ہی نقصان کروا بیٹھی ہے اور ایک بھی سیٹ حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکی ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Theme