ڈی سی او اوکاڑہ ڈاکٹر ارشاد احمد کا فوڈ سنٹر دیپالپور کا دورہ کسانوں کو باردانہ کی شفاف تقسیم کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ 

Published on April 20, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 303)      No Comments

اوکاڑہ(یو این پی ) ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد کا فوڈ سنٹر دیپالپور کا اچانک دورہ کسانوں کو باردانہ کی شفاف تقسیم کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ ناقص انتظامات پر کوارڈینیٹر اور عملہ کی سرزنش تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد کی کسانوں کے مسائل کے حل کی یقین دہانی اورضلع بھر میں فوڈ اور پاسکو کوارڈینیٹر کو بہتر انتظامات کی ہدایت دی ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ ڈاکٹر ارشاد احمد نے باردانہ کی تقسیم کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے دیپالپور کے گندم خریداری فوڈ سنٹر کا اچانک دورہ کیا انہوں نے کوآرڈینیٹر ضیاء احمد کو کسانوں کی سہولیات اور باردانہ کی شفاف طریقے سے تقسیم کے حوالے سے مزید بہتر انتظامات کرنے کی بھی ہدایت کی اس موقع پر پاکستان کسان بورڈ کے ضلعی صدر چوہدری عرفان بھنڈار ی بھی موجود تھے جنہوں نے ضلع بھر کے فوڈ سنٹروں پر کسانوں کے مسائل سے ڈپٹی کمشنر کو آگاہ کیا جن کے فوری حل کے لیے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے انہیں یقین دہانی کرائی اس موقع پر باردانہ کے حصول کے درخواست دینے والے کسانوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔
ڈاکوؤں اور اہل علاقہ میں فائرنگ کا تبادلہ فائرنگ کے تبادلے میں 1 ڈاکو ہلاک
اوکاڑہ(یو این پی ) تھانہ شاہبھور کے علاقہ 33 ٹو ایل میں ڈاکوؤں اور اہل علاقہ میں فائرنگ کا تبادلہ فائرنگ کے تبادلے میں 1 ڈاکو ہلاک 1 فرار.ڈاکو راہگیروں کو ناکہ لگا کر لوٹ مار کررہے تھے تاحال ڈاکو کی شناخت نہ ہوسکی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress主题