لاہور؛7500 اور25000 کے بانڈز کی قرعہ اندازی2 مئی کوہوگی

Published on April 24, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 625)      No Comments

لاہور(یوا ین پی) قومی بچتوں کے فروغ کے لیے سینٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز حکومت پاکستان (محکمہ قومی بچت) کے زیر اہتمام 7500 روپے اور 25000 ہزار روپے کے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی 2 مئی بروز بدھ منعقد ہو گی۔7500 روپے کے انعامی بانڈ کی یہ رواں سال کی 11 ویں جبکہ مجموعی طور پر74 ویں قرعہ اندازی ہے، اس قرعہ اندازی کا پہلا انعام ڈیڑھ کروڑ روپے کا ایک، دوسراانعام50 لاکھ روپے کے تین اور تیسرا انعام93 ہزار روپے کے1696 انعامات ہیں، اس قرعہ اندازی میں فی سیریز1700 انعامات دیے جائیں گے۔25000 روپے کے انعامی بانڈ کی قرعہ پر پہلا انعام5 کروڑروپے کا ایک، دوسرا انعام ایک کروڑ50 لاکھ روپے کے تین اور تیسرا انعام 3 لاکھ 12 ہزار روپے کے1696 انعامات ہیں، یہ قرعہ اندازی رواں سال کی12 ویں اور مجموعی طور پر25 ویں قرعہ اندازی ہے، اس قرعہ اندازی کے ذریعے 1700 خوش نصیب افراد کا چناؤ کیاجائے گا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Themes