قطر دہشتگردی کا سرپرست ہے: شام

Published on May 14, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 216)      No Comments

دمام (یواین پی) شامی صدر بشار الاسد نے قطری نظام پر دہشتگردی کی سرپرستی اور دہشتگردوں کو پناہ دینے کا الزام لگا کر قطر ہی نہیں پوری دنیا کو چونکا دیا۔غیر ملکی میڈیاکے مطابق بشار الاسد نے یونانی جریدے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ شام میں جنگ کے ذمہ دار امریکہ، فرانس، برطانیہ، قطر اور ترکی ہیں۔ یہ سب کے سب دہشتگردی کی سرپرستی کررہے ہیں۔ بشار الاسد نے قطر پر دہشتگردی کے حوالے سے کئی عالمی درجے کے الزامات بھی عائد کئے ۔انہوں نے کہا کہ چونکنے کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ قطری حکام بشار الاسد کے ساتھ خفیہ اتحاد قائم کرنے کیلئے قربت کے کوشاں تھے۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Theme