سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ کے قافلے پر بم حملہ ، متعدد افراد زخمی ،امدادی کارروائیاں جاری

Published on July 13, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 379)      No Comments

بنوں (یواین پی ) جمیعت علماء اسلام کے امیدوار برائے اسمبلی اور سابق وزیراعلیٰ اکرم درانی کے قافلے پر بم حملہ ہونے کی اطلاعات ہیں جس میں متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں تاہم متحدہ مجلس عمل کے امیدار اکرم درانی اس حملے میں محفوظ رہے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق بنوں میں سابق وزیراعلیٰ اکرم درانی کے قافلے پر بم حملہ ہوا ہے تاہم کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہیں ، پولیس اور امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر کارروائی کا آغاز کر دیاہے جبکہ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیر ے میں لے لیاہے ۔اکرم درانی این اے 35 سے عمران خان کے مخالف امیدوار ہیں اور وہ جلسے میں شرکت کے بعد واپس آ رہے تھے کہ قافلے پر بم حملہ کیا گیا۔ذرائع کا کہناہے کہ راستے میں سڑک پر بم نصب تھا جو کہ قافلے کے قریب آتے ہی پھٹ گیا ، بنوں میں تمام ہسپتالوں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔
واضح رہے کہ دو روز قبل پشاور میں خود کش حملے میں اے این پی رہنما ہارون بلور شہد ہو گئے تھے جبکہ مجموعی طور پر 18 سے زائد افراد شہید ہوئے تھے ۔

Readers Comments (0)




Weboy

Premium WordPress Themes