احتساب عدالت کے جج نے نواز شریف اور مریم نواز کی قید کے وارنٹ جاری کر دئیے

Published on July 13, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 268)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی) نواز شریف کو لانے والا خصوصی طیارہ نیو اسلام آباد ائیرپورٹ پر لینڈ کر گیا ہے اور احتساب عدالت کے جج نے نواز شریف اور مریم نواز کی قید کے وارنٹ جاری کر دئیے ہیں۔تفصیلات کے مطابق نواز شریف اور مریم نواز کو لاہور ائیرپورٹ سے گرفتار کرنے کے بعد خصوصی طیارے کے ذریعے اسلام آباد روانہ کیا گیا تو احتساب عدالت کے جج محمد بشیر بھی جوڈیشل کمپلیکس پہنچ گئے اور نیب پراسیکیوشن کی ٹیم بھی وہاں پہنچ گئی۔ ذرائع کے مطابق احتساب عدالت کے جج نے نیب کی درخواست پر نواز شریف اور مریم نواز کو جیل بھیجنے کے احکامات بھی جاری کر دئیے۔
احتساب عدالت کی جانب سے نواز شریف اور مریم نواز کی قید کے وارنٹ جاری ہونے کے بعد اب نواز شریف کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے اڈیالہ جیل منتقل کیا جائے گا جبکہ مریم نواز شریف کو سہالہ ریسٹ ہاﺅس میں منتقل کیا جائے گا جسے سب جیل کا درجہ دے کر نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Theme