جسٹس شوکت عزیز صدیقی کا ڈیمز کی تعمیر کیلئے دس لاکھ روپے فنڈ دینے کا اعلان

Published on July 19, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 206)      No Comments

لاہور (یواین پی)چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے دیامر بھاشا اور مہمند ڈیم کی تعمیر کیلئے قوم سے فنڈ جمع کروانے کی اپیل کی تھی جبکہ انہوں نے سب سے پہلے جیب سے دس لاکھ روپے عطیہ کرنے کا بھی اعلان کیا تاہم اب ہر روز اس میں اضافہ ہوتاجارہاہے اور صاحب حیثیت پاکستانی بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے بھی ڈیمز کی تعمیر کیلئے 10 لاکھ روپے عطیہ کرنے کا اعلان کر دیاہے اور کراس چیک بھیج دیاہے ۔کراس چیک کے ساتھ اپنے خط میں جسٹس شوکت عزیز صدیق نے درخواست کی ہے کہ اس فنڈ عطیہ کرنے کی پرچی ان کے والد قاضی عزیز الرحمان اور ان کی والدہ محترمہ ام کلثوم مرحوم کے نام سے بنائی جائے ۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Blog