جکارتا:(یواین پی) انڈونیشیا میں جاری ایشین گیمز کے دوران ہاکی میں تیسری پوزیشن کے میچ میں بھارت نے پاکستان کو شکست دے دی ۔ایشین گیمز ہاکی کے میں تیسری پوزیشن کیلئے پاکستان اور بھارت کے مابین سخت مقابلہ ہوا جس میں بھارت نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے ے بعد 2 کے مقابلے میں ایک گول سے شکست دے دی۔بھارت کی جانب سے آکاش دیب اور ہرمن پریت سنگھ نے گول کیے جبکہ پاکستان کی جانب سے واحد گول محمد عتیق نے چوتھے کوارٹر میں کیا اور پاکستان کو بھارت سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔