گیس مہنگی ہوتے ہی روٹی اور نان کی قیمتوں میں‌ اضافہ

Published on October 9, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 828)      No Comments

اسلام آباد: (یواین پی) سادہ روٹی 8 سے 10، نان 12 سے 15 اور روغنی نان کی قیمت 25 سے بڑھا کر 30 روپے کر دی گئی۔ نان بائیوں کا موقف ہے کہ بل ڈبل ہو گئے، مہنگی گیس کے ساتھ پرانے نرخوں پر روٹی عوام کو مہیا نہیں کر سکتے۔وفاقی حکومت کی جانب سے سوئی گیس کی قیمتوں میں اضافے کے اعلان کے ساتھ ہی نان بائیوں نے روٹی کے نرخ میں من مانا اضافہ کر دیا۔ نان بائیوں نے آٹھ روپے والی پتیری روٹی کی قیمت 10 روپے، 12 روپے والے نان کی قیمت 15 روپے، 25 روپے کے روغنی نان کی قیمت 30 روپے، کلچہ 15 روپے، آلو والا نان 30 روپے، تندوری پراٹھا 30 روپے اور توے والا پراٹھا کی قیمت 25 روپے کر دی ہے۔نان بائیوں کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے گیس کی قیمتوں میں اضافے سے ہمارے بل ڈبل ہو گئے ہیں جس کے باعث ہمیں بھی شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ مہنگی گیس کے ساتھ پرانے نرخوں پر روٹی عوام کو مہیا نہیں کر سکتے۔ حکومت گیس کی قیمتوں میں اضافہ واپس لے تو ہم بھی روٹی کے نرخ پرانے والے بحال کر دیں گے۔دوسری جانب تندوروں پر روٹی کے نرخ بڑھنے کے باعث عوام سراپا احتجاج ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت کو اپنے دعوؤں کے مطابق ریلیف دینا چاہیے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Weboy