کسی کوقانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائےگی،عمران خان

Published on November 1, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 249)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کسی کوقانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائےگی،حکومت عوام کے جان ومال کے تحفظ کویقینی بنائےگی۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اسلام سڑکیں بندکرنے اورعوام کوتکلیف دینے کی اجازت نہیں دیتا،سپریم کورٹ کے فیصلے پراحتجاج بلاجواز ہے۔ وزیرمملکت شہریارآفریدی نے امن وامان کی صورتحال پروفاقی کا بینہ کو بریفنگ دی۔اجلاس میں یواین امن مشن سے متعلق پاک چین معاہدے کی منظوری دی گئی جبکہ میجرجنرل فیاض حسین شاہ کی بطورآئی جی ایف سی بلوچستان تقرری کی منظوری دی گئی۔میجرجنرل راحت حسین کی بطورآئی جی ایف سی کے پی تقرری کی بھی منظوری دی گئی ۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress主题