مزدوروں کا کردار معاشرے میں ریڑھ کی ہڈی کی مانند ہے ۔عامرسلطان 

Published on February 8, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 319)      No Comments

حبیب آباد (رشید احمد نعیم سے ) نومنتخب پاکستان ینگ ورکرزویلفےئرآرگنائز یشن کے مرکزی جنرل سیکرٹری نے کہا مزدوروں کے حقوق حصول کی جدوجہد اور اسکا پیغام گھر گھر پہنچائیں گے۔تفصیلات کے مطابق نومنتخب پاکستان ینگ ورکرزویلفےئرآرگنائزیشن کے مرکزی جنرل سکیرٹری عامر سلطان کا کہنا تھا کہ مزدوروں کا کردار معاشرے میں ریڑھ کی ہڈی کی مانند ہے ۔مزدوروں کے حقوق اور ان کے مسائل کے حل کے لیے آواز بلند کریں گے ۔اور مزدوروں کے حقوق کے حصول کے لیے ہر فورم پر جدوجہد کریں گے ۔ان خیالات کا اظہار گذشتہ روز میڈیا نمائندگان سے بات کرتے ہو ئے کہا کہ ہماری وآرگنائزیشن مزدوروں کی بہودمفت علاج معالجہ ،مزدوروں اور ان کے بچوں کے لئے مفت تعلیم کا بندوبست کریں گی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے منشور میں مزدوروں کی سوشل سیکورٹی وبیمہ پالیسی کا بندوبست کرنا،مزدوروں کی قانونی امداد اور ان کے حقوق کی آگہی کرنا ،چائلڈ لیبر ،غریب و مستحق مزدورخواتین کی شادی کے لیے مالی امداد کرنا ،مریضوں کی بہوداور علاج معالجہ ومناسب امداد کرنا ہماری آرگنائزیشن میں شامل ہیں ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress主题