تبدیلی ، سابقہ مستحقین زکوٰة جاری کردہ فہرستیں منسوخ ،پی ٹی آئی ارکان اسمبلی کی خواہش پر لسٹیں مرتب

Published on May 10, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 197)      No Comments

ہارون آباد (یو این پی) صوبہ پنجاب میںایک سال تک زکوٰة ،عشر کمیٹیوں کی بندش کے بعد حکومت کا ڈرامائی انقلابی اقدام ، نئی تبدیلی ، سابقہ مستحقین زکوٰة جاری کردہ فہرستیں منسوخ کر کے پی ٹی آئی ارکان اسمبلی و سینٹ اور نامزد امیدواران کی خواہش پر نئی فہرستیں مرتب کر کے ایک سال کی بند زکوٰة فوری عید الفطر سے قبل ادا کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ باخبر ذرائع کے مطابق قومی الیکشن سے قبل ہی مستحقین زکوٰة کو مروجہ شرح ایک ہزار روپے فی ماہ ادا کرنے کا سلسلہ روک دیا گیا تھا جو قومی و صوبائی حکومت بننے کے بعد بھی بحال نہ ہو سکا، جس کی وجہ سے مستحقین زکوٰة در در کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور تھے اب ایک سال کے بعد نہ صرف نئی فہرست کے مطابق مستحقین کو بارہ ہزار روپے کی یکمشت ادائیگی کے علاوہ ایک ہزار روپے اضافی عید الاﺅنس دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ زکوٰة کی ادائیگی میں ایک سال سے بندش کے سبب سب سے زیادہ مریض متاثر ہوئے جن کا کوئی پرسان حال نہ تھا۔ مستحقین زکوٰة کا کہناہے کہ جب پنشنرز ، ارکان اسمبلی اور نجی و سرکاری اداروں کے لئے تنخواہوں و الاﺅنسز میں اضافہ کیا گیا ہے تو بے لگام مہنگائی کے دور میں سابقہ الاﺅنس کی بحالی کسی مذاق سے کم نہیں ، اس لئے اس فیصلہ پر نظر ثانی فرمائی جائے۔

Readers Comments (0)




Weboy

Premium WordPress Themes