کراچی اورکوئٹہ میں کرونا کے مزید 3 کیس، پاکستان میں مریضوں کی تعداد 19ہوگئی

Published on March 11, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 331)      No Comments

کراچی: (یواین پی) کرونا وائرس سے متاثرہ کراچی اور حیدر آباد سے تعلق رکھنے والے شہری ایران سے براستہ دبئی وطن پہنچنے جبکہ کوئٹہ کا رہائشی بچہ اپنے والدین کیساتھ ایران سے آیا تھا.محکمہ صحت سندھ کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق متاثرہ افراد میں سے ایک کا تعلق حیدر آباد اور دوسرے کا کراچی سے ہے۔ حیدر آباد کے شہری نے شام سے براستہ دوحہ کراچی سفر کیا تھا جبکہ کراچی کے رہائشی نے ایران سے براستہ دبئی کراچی سفر کیا تھا۔کرونا وائرس کے مزید دو نئے کیسوں کے بعد صوبہ سندھ میں متاثرہ افراد کی تعداد 15 جبکہ صرف کراچی میں 14 ہو گئی ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ روز کراچی میں کرونا وائرس کے ایک روز میں 9 کیسز سامنے آئے تھے۔ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق سندھ میں کرونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 15 جبکہ ملک بھر میں تعداد 17 ہو گئی ہے جن میں سے کراچی میں 14، اسلام آباد میں 2 جبکہ گلگت بلتستان سے ایک کیس کی تصدیق ہو چکی ہے۔گزشتہ روز محکمہ صحت سندھ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق 6 مریض شام سے براستہ دوحہ پہنچے تھے جبکہ 3 مریض لندن سے براستہ دبئی کراچی پہنچے تھے۔ کراچی کے ہسپتالوں میں 12 افراد قرنطینہ میں ہیں۔ پاک افغان چمن بارڈر کی بندش میں مزید ایک ہفتے کی توسیع کر دی گئی ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Themes