جدہ، پاکستان کرسچین ویلفیئر ایسوسی ایشن نے کرسمس کا تہوار جوش و خروش سے منایا گیا

Published on December 27, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 150)      No Comments

 جدہ (زکیر احمد بھٹی) جدہ میں پاکستان کرسچین ویلفیئر ایسوسی ایشن نے کرسمس کا تہوار جوش و خروش سے منایا ۔پاکستان قائداعظم کے فرمان کے مطابق مملکت میں موجود تمام اقلیتوں کو ملک کے محب وطن کے افراد میں شمار کرتا ہے عوام کو مساوی بنیادوں پر حقوق کا احترام کرتا ہے یہ بات جدہ میں پاکستان قونصل میں منعقدہ کرسمس کی تقریب سے ڈپٹی قونصل جنرل شائق بھٹو نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے اپنے خطاب میں کہی۔انہوں نے کہا سعودی عرب میں بھی پاکستان کرسچین کمیونٹی ایک منظم اور مخلص کمیونٹی ہے جنکی خبر گیری کرنا قونصلیٹ کا فرض ہے ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کرسچین کمیونٹی کے چئیرمین پرویز یوسف نے اپنے خطاب میں کرسچین کمیونٹی کے حقوق کا تحفظ کرنے پر وزیر اعظم پاکستان عمران خان اور پاک فوج کا شکریہ ادا کرتے ہوئے پاکستان کی سالمیت کیلئے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایسو سی ایشن کے جنرل سیکریٹری پیٹرک فلک شیر نے پاکستان کے کچھ علاقوں میں کرسچین کمیونٹی کے ساتھ ناروا سلوک رکھے جانے کا ذکر کرتے ہوئے حکومت سے درخواست کی کہ وہ ان معاملات کو دیکھے ۔کرسچین کمیونٹی کی تقریب سے جان گلزار ۔پی جے ایف کے جنرل سیکریٹری جمیل راٹھور۔۔نور گھر نے بھی خطاب کیا تقریب کے آخر میں تالیوں کی گونج میں پاکستان یک جہتی فورم کے صدر ریاض بخاری کی جانب سے بھیجے جانے والا کیک۔کاٹا گیا ۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Themes