دفاعی چیمپئن کراچی کنگز پی ایس ایل 6 سے باہر

Published on June 22, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 214)      No Comments

ابوظہبی (یواین پی ) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چھٹے ایڈیشن کے پہلے ایلیمنیٹر میں دفاعی چیمپئن کراچی کنگز پشاور زلمی کے ہاتھوں شکست کے بعد پی ایس ایل 6 سے باہر ہوگئی ہے۔ 176 رنز کے ہدف کے تعاقب میں حضرت اللہ زازئی کی جارحانہ بیٹنگ کی بدولت پشاور کنگز کو اوپنرز نے 49نز کا اچھا آغاز فراہم کیا لیکن ایک ہی اوور میں دو چوکے لگانے کے بعد کامران اکمل افغان سپنر نور احمد کو وکٹ دے بیٹھے۔دوسرے اینڈ سے زازئی نےنصف سنچری مکمل کی لیکن امام الحق 17 گیندوں کھیلنے کے باوجود صرف 11 رنز بنا کر تھسارا پریرا کو وکٹ دے بیٹھے۔پریرا نےاپنے اگلے اوور میں زازئی کی اہم وکٹ حاصل کی جنہوں نے 38 گیندوں پر 5 چھکوں اور 10 چوکوں کی مدد سے 77رنز بنائے۔ اس سے قبل ابوظہبی میں کھیلے جا رہے لیگ کے پہلے ایلمنیٹر میں پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر کراچی کنگز کو بیٹنگ کی دعوت دی ۔اوپنرز شرجیل خان اور بابر اعظم نے اپنی ٹیم کو 41 رنز کا آغاز فراہم کیا جس کے بعد 26 رنز بنانے والے شرجیل اپنی وکٹ سے محروم ہو گئے۔ اگلے اوور میں عمید آصف نے نیوزی لینڈ سے آئے مارٹن گپٹل کو کامران اکمل کے ہاتھوں کیچ کرا دیا۔ بابر نے دانش کے ساتھ مل کر سکور کو 73 رنز بنائے لیکن تیزی سے رنز نہ بننے کے سبب پڑنے والے دباؤ کی وجہ سے دانش عزیز بڑا شاٹ کھیلنے کی کوشش میں وکٹ گنوا بیٹھے۔بابراعظم پوری اننگز میں جدوجہد کرتے نظر آئے اور کسی بھی موقع پر کھل کر بیٹنگ نہ کر سکے، وہ 45 گیندوں پر صرف 53 رنز بنا سکے۔ پریرا نے تیزی سے کھیلنے کا بیڑا اٹھایا اور خالد عثمان کے ایک اوور میں 22 رنز بٹورنے کے ساتھ ساتھ 18 گیندوں پر 37 رنز کی اننگز کھیلی لیکن عمید آصف نے انہیں چلتا کردیاجبکہ چیڈوک والٹن نے صرف 9رنز بنائے۔ اختتامی اوورز میں عماد وسیم سمیت کراچی کنگز کے بلے بازوں نے جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا جس کی بدولت دفاعی چیمپئن ٹیم نے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 175 رنز بنائے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Themes