مفتی عبدالقوی کی رویت ہلال کمیٹی سے رکنیت ختم

Published on December 27, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 416)      No Comments

1
 اسلام آباد: وزارت مذہبی امور نے مفتی عبدالقوی کی رویت ہلال کمیٹی سے مستقل طور پر رکنیت ختم کر دی ہے اور اس کا باقاعدہ نوٹی فکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔ وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ مفتی قوی کی رکنیت 22 جون 2016 سے ختم کی گئی ہے اور اس کی وجہ مفتی قوی کی مقتول ماڈل قندیل بلوچ کے ساتھ تصاویر ہیں۔ نوٹی فکیشن کے مطابق وزارت مذہبی امور نے مفتی عبدالقوی کو پاکستان مدرسہ بورڈ اور مذہبی امور سے متعلق خدمات کی انجام دہی سے بھی روک دیا ہے اور اس حوالے سے چئیرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان کو بھی آگاہ کر دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر مرحوم ماڈل قندیل بلوچ کےساتھ سیلفیاں آنے کے بعد مفتی قوی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا اور ان کے خلاف وزارت مذہبی امور نے تحقیقاتی کمیٹی بھی بنائی تھی، وزارت مذہبی امور نے مفتی عبدالقوی کو تحریری معافی مانگنے کی بھی پیشکش کی تھی لیکن مفتی قوی نے تحریری معافی مانگنے سے انکار کر دیا تھا جبکہ ماڈل قندیل بلوچ کے قتل کے بعد انہیں ماڈل کے قتل کے حوالے سے پولیس نے تحقیقات میں بھی شامل کر رکھا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Themes