انسداد ڈینگی اقدامات تمام سرکاری اداروں کی اولین ترجیح ہوناچاہیے محمد علی اعجا ز

Published on November 1, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 125)      No Comments

اوکاڑہ(یواین پی)ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر ) محمد علی اعجا ز نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں انسداد ڈینگی اقدامات تمام سرکاری اداروں کی اولین ترجیح ہوناچاہیے ڈینگی کا خاتمہ اور اس کے پھیلاؤکو روکنے کے لئے بر وقت اقدامات اولین ترجیح ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے انسداد ڈینگی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہو ئے کیا اجلاس میں تمام ضلعی محکموں کے سر براہان نے شرکت کی ۔ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے ہدایت کی کہ ضلع میں ویکٹر سر ویلینس کا کام ذمہ داری اور احتیا ط سے جاری رکھا جائے اس سلسلہ میں محکمہ صحت کی ٹیمیں بھر پور اقدامات جاری رکھیں انہوں نے کہا کہ مطلوبہ نتائج بھر پور کوششوں سے ہی ممکن ہیں سرکاری محکمے ڈیش بورڈ پر ظاہر ہونے والی شکایات کو فوری طور پر حل کریں اور روزانہ کی بنیاد پر ویکٹر سر ویلینس اور ہاٹس سپاٹس کی نگرانی کی جائے انہوں نے تینوں تحصیلوں کے اسسٹنٹ ڈائر یکٹر لوکل گورنمنٹ کو ہدایت کی کہ گاؤں میں گندے پانی کے جوہڑوں سے پانی کے اخراج اوران کو خشک کرنے کے لئے بھی اقدامات کریں ڈسٹر کٹ انٹا مالو جسٹ محمد اقبال نے اجلاس کو بتایا کہ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ اوکاڑہ ضلع ابھی تک ڈینگی فری ہے ضلع اوکاڑہ کے 78 امپورٹڈ ڈینگی کے مریض ہیں ان 78 افراد کے شناختی کارڈ اوکاڑہ کے ہیں لیکن یہ تمام تعلیم ،کاروبار اور مزدوری کے سلسلہ میں لاہور میں مقیم ہیں ۔بعد ازاں انسداد ڈینگی اقدامات کو بڑھاوا دینے اور ڈینگی کے خاتمہ کے لئے عوامی آگاہی و رہنمائی کے لئے ایک علامتی واک بھی ہوئی جس کی قیادت ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد علی اعجا ز نے کی ۔اس موقع پر واک کے شرکاءمیں آگاہی اور ڈینگی سے بچاو¿ کے لئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے سے متعلق ہینڈ بل بھی تقسیم کئے گئے ۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Premium WordPress Themes