وجاہت حسین کا نئی جماعت بنانے کا اعلان

Published on June 25, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 42)      No Comments

گجرات(یواین پی) پاکستان مسلم لیگ کے ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین کے بھائی چودھری وجاہت حسین نے کہا ہے کہ وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ نے ہمارے خاندان کو تقسیم کر دیا۔ 5 ماہ سے دونوں بھائیوں کو اکٹھا کرنیکی کوشش کی، چودھری شجاعت اولاد کے ہاتھوں مجبور ہو چکے ہیں، شجاعت حسین کو انکے بیٹوں نے یرغمال بنارکھا ہے۔انہوں نے کہا کہ ق لیگی سربراہ نے مجھے کہا ہے کہ عوام کو پیغام دو کہ میں اور پرویز الٰہی ایک تھے ایک ہیں، کیا وقت آ گیا ہے کہ ایک بھائی آگے ہے جبکہ دوسرے بھائی کے پیچھے پولیس نظر آتی ہے۔ چودھری ظہور الٰہی خاندان کو نہ جانے کس کی نظر لگ گئی،سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ شجاعت حسین کی خاندان سے قربت ہوتے دیکھ کر کبھی آصف علی زرداری، کبھی وزیراعظم شہباز شریف ، کبھی مولانا فضل الرحمان انکے گھر پہنچ جاتے ہیں۔ طارق بشیر چیمہ نے ہمارے خاندان کو تقسیمِ کر دیا۔ زرداری جتنے پیسے بانٹتا پھرتا ہے اتنے چودھری شجاعت خیرات میں دیا کرتے ہیں، افسوس کا مقام ہے شجاعت حسین کابیٹا زرداری سے ڈالرمانگ رہا ہے۔

Readers Comments (0)




Weboy

Premium WordPress Themes