بلدیاتی الیکشن جیتنا بلاول بھٹو اور آصف زرداری کی سیاسی بصیرت کی علامت ہے رانا جمیل منج

Published on June 27, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 94)      No Comments

سندر شریف (یواین پی) پی پی لاہور کے جنرل سیکرٹری رانا جمیل منج نے کیا کہ سندھ کے 14 اضلاع میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات پی پی بھاری اکثریت سے جیت گئی، بلاول بھٹو اور آسف علی زرداری کی سیاسی بصیرت کی علامت ہے، میاب ہونے والے امیدواروں سمیت چیئر مین بلاول بھٹو اور سابق صدر آصف زرداری کو کامیابی کی مبارک ہ باد پیش کی ہے، انہوں نے میڈیا سے گفتگو میں مزید کہا کہ تقریباً تمام ہی اضلاع میں ووٹروں نے تیر پر بڑھ چڑھ کر ٹھپّے لگائے، دوسرے امیدواروں کو بہت ہی کم حلقوں میں فتح حاصل ہوسکی،غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق میونسپل کمیٹیوں میں اب تک کل 354 میں سے 302 نشستوں کے نتائج سامنے آچکے، جن میں سے پی پی نے 239 نشستوں پر کامیابی پی پی کی عوام دوستی کی مظہر ہے،ٹاؤن کمیٹیوں میں بھی پی پی بھاری اکثریت سے کامیاب ہوئی، کُل 694 نشستوں میں سے پی پی نے اب تک غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق 413 نشستیں جیت لیں ہیں

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Theme