پٹرولنگ پولیس فیصل آباد ریجن کے 21کانسٹیبلز کی ہیڈ کانسٹیبل کے عہدہ پر ترقی

Published on June 28, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 66)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)پنجاب ہائی وے پٹرول میں بڑے پیمانے پر ترقیاں دے دی گئیں ۔ تفصیلات کے مطابق ریجنل آفس ایس ایس پی پٹرولنگ پولیس فیصل آباد ریجن مرزا انجم کمال کی زیرِ صدارت محکمانہ پرموشن کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں ڈسٹرکٹ ڈی ایس پی فیصل آباد ملک محمد امین اور ڈی ایس پی جھنگ و ٹوبہ مظہر فاروق سدھانہ نے شرکت کی ۔ اس دوران پٹرولنگ پولیس فیصل آباد ریجن کے 21کانسٹیبلز کو ہیڈ کانسٹیبل کے عہدہ پر ترقی ترقی دے دی گئی تر قی پانے والے 21ملازمان میں احمد علی ، محمد ذیشان رندھاوا ، فاروق اعظم اور دیگر شامل ہیں ۔ اس موقع پر ایس ایس پی پنجاب ہا ئی وے پٹرول فیصل آباد ریجن مرزاانجم کمال نے کہا ہے کہ محکمانہ پر موشن سے جوانوں کا مورال مزید بلند ہو گااور کارکردگی میں مزید بہتری آئے گی۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Blog