حکومت ڈاکوؤں کا خاتمہ کرے یا بھتہ دینے کیلئے بجٹ مختص کرے۔سردار ریاض مزاری

Published on June 29, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 48)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی) پاکستان تحریک انصاف کے منحرف رکن سردار ریاض مزاری نے ڈاکوؤں کے خاتمے کیلئے بجٹ مانگ لیا، انہوں نے کہا کہ حکومت ڈاکوؤں کا خاتمہ کرے یا بھتہ دینے کیلئے بجٹ مختص کرے، ہمیں ڈاکوؤں کو بھتہ دے کر زندہ رہنا پڑتا ہے۔ ہم نیوز کے مطابق تحریک انصاف کے منحرف رکن سردار ریاض مزاری نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے راجن پور میں ڈاکوؤں کے خاتمے کیلئے بجٹ مانگ لیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے علاقے میں ڈاکوؤں کو بھتہ دے کر زندہ رہنا پڑتا ہے، حکومت یا تو ڈاکوؤں کا خاتمہ کرے یا پھر بھتہ دینے کیلئے بجٹ میں رقم مختص کرے۔ سردار ریاض مزاری نے کہا کہ ابھی پنجاب حکومت سے ایک میٹنگ ہوئی ہے، دیکھتے ہیں ڈاکوؤں کے حوالے سے کیا کرتے ہیں۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Themes