تحریک انصاف آئندہ دو تہائی اکثریت سے اقدار میں آئے گی،رانا نثار راٹھ

Published on January 19, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 54)      No Comments

لاہور(یو این پی)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما امیدوار ایم پی اے حلقہ پی پی 165 لاہور رانا نثار احمد راٹھ نے کہا کہ ق لیگ کا تحریک انصاف میں ضم ہونا اچھا ثابت ہوگا۔پی ڈی ایم اتحاد ملک کو مزید امتحانوں میں نہ ڈالے اور فوری طور پر عام انتخابات کا اعلان کیا جائے،پی ڈی ایم میں شامل جماعتیں نوشتہ دیوار پڑھ لیں انتخابات جب بھی ہوں گے عمران خان کی قیادت میں تحریک انصاف دو تہائی سے زائد اکثریت سے اقدار میں آئے گی۔ان خیالات کا اظہار رہنما تحریک انصاف امیدوار ایم پی اے حلقہ پی پی 165 رانا نثار احمد راٹھ نے کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ عوام ملک اور اپنے حالات میں تبدیلی آنے کی بجائے مزید تنزلی کی طرف جانے کی وجہ سے کئی دہائیوں سے حکومتیں کرنے والوں سے بیزار ہو چکے ہیں ۔پی ڈی ایم جماعتوں کو اس بات کا ادراک ہوچکا ہے۔کہ اب عوام ان کے ساتھ نہیں ہیں اور انہیں انتخابات میں مسترد کر دیں گے اس لئے بلدیاتی اور عام انتخابات سے راہ فرار چاہتے ہیں ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Themes