نیند کے دوران ایکنی ختم کرنے والا چاندی کا تکیہ

Published on January 27, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 48)      No Comments

سِلوائی نامی تکئے کا غلاف ایکنی اور کیل مہاسوں کو روکنے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے
لندن(یواین پی) کیا آپ سوتے دوران کیل مہاسے اور بالخصوص ایکنی کم کرنا چاہتے ہیں؟ تو اس کے لیے ایک کمپنی نے تکیے کے لیے خالص ریشمی غلاف بنایا ہے جس میں چاندی کے انتہائی باریک ذرات بھی ملائے گئے ہیں۔ کمپنی کا دعویٰ ہے کہ اب تک ہزاروں افراد بالخصوص خواتین اس سے فائدہ اٹھا چکی ہیں۔اس غلاف کو ’سِلوائی‘ کا نام دیا گیا ہے جو خواتین میں تیزی سے مقبول ہورہا ہے۔ تکیے پر گال رکھنے سے اس کے خالص ریشمی غلاف پر لگے چاندی کےباریک ذرات آئن کی صورت میں ملائے گئے ہیں۔ جو لوگ شکوک میں مبتلا تھے ان کے لیے ایک ٹک ٹاک ویڈیو بنائی گئی ہے جسے اب تک دو کروڑ افراد دیکھ چکے ہیں۔ اس ویڈیو میں غلاف کا ایک ٹکڑا کاٹ کر ایسی بیٹری ڈش میں رکھا گیا ہے جس میں کیل مہاسے اور ایکنی کی وجہ بننے والے بیکٹیریا موجود تھے اور بہت جلد چاندی والے کپڑے نے انہیں ختم کرڈالا۔ہم جانتے ہیں کہ چاندی میں بیکٹیریا ختم کرنے کی غیرمعمولی صلاحیت ہوتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ برصغیر پاک و ہند میں ایک عرصے سے یہ تصور ہے کہ چاندی کے کٹورے میں پانی پینے سے جراثیم بے اثر ہوجاتے ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Themes