اب تک 8 لاکھ 70 ہزار آٹے کے تھیلے اہل مستحقین میں تقسیم کئے جا چکے ہیں ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ

Published on April 5, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 47)      No Comments

اوکاڑہ (یواین پی/شیخ ندیم شیراز)ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر محمد ذیشان حنیف نے کہا ہے کہ ضلع میں اب تک 8 لاکھ 70 ہزار آٹے کے تھیلے اہل مستحقین میں تقسیم کئے جا چکے ہیں ضلع کے 13 مفت آٹا فراہمی پوائنٹس پر لوگوں کی آسانی اور سہولت کو اولین ترجیح دی گئی ہے حکومت نے محروم معیشت لوگوں کی فلاح وبہبود کے لئے مفت آٹا فراہمی کا جو ریلیف پیکج دیا ہے اس کا فائدہ غریب کو پہنچ رہا ہے ہمیں بطور ٹیم اس ریلیف پیکج کو نتیجہ خیز بنانا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے وائٹ پیلس،جناح اسٹیڈیم،جعفر اسٹیڈیم اور دیپالپور میں مفت آٹا فراہمی پوائنٹس کا دورہ کرتے ہوئے کیا انہوں نے آٹا فراہمی پوائنٹس پر خدمات سر انجام دینے والے سرکاری اہلکاروں،سکیورٹی پر مامو ر پولیس جوانوں اور شناختی کارڈ سکین کرنے والے عملہ،فوکل پرسن اور اسسٹنٹ کمشنر صاحبان کو شاباش دی انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک کے ان مقدس ایام میں غریب لوگوں کے لئے آٹا کی فراہمی کو سہل اور آسان بنانے کے لئے کام کرنیو الی تمام ٹیمیں نہ صرف سرکاری ڈیوٹی ادا کر رہی ہیں بلکہ مخلوق خدا کی خدمت حاصل کر کے ثواب بھی حاصل کر رہی ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Weboy