سپریم کورٹ میں مارشل لاء نافذ لگتا ہے؛احسن اقبال

Published on April 8, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 41)      No Comments

اسلام آباد (یو این پی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ اس وقت چیف جسٹس پاکستان کا کنڈکٹ زیر بحث ہے، لگتا ہے کہ سپریم کورٹ میں مارشل لاء نافذ ہے۔احسن اقبال نے اپنے بیان میں کہا کہ سپریم کورٹ متحرم ادارہ ہے، فل کورٹ اجلاس بلانا چاہیے۔ان کا کہنا تھا کہ جس پر بات ہو رہی ہے وہ سیشن کورٹ نہیں سپریم کورٹ ہے۔احسن اقبال نے کہا کہ فل کورٹ جو فیصلہ کرے سب کے لیے قابل قبول ہوگا، چیف جسٹس کو کیا اپنے ساتھی ججوں پر اعتماد نہیں ہے؟وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ مخصوص بینچ کے ذریعے سیاسی فیصلے کیے جارہے ہیں، عمران خان مخالفین کو دباؤ میں لاکر چاہتے تھے ان کو آسان راستہ ملے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Themes