عمران خان کو 23 مئی کو پھر گرفتاری کا خدشہ

Published on May 22, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 36)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی)چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے 23 مئی کو نیب پیشی کے موقع پر اپنی گرفتاری کا پھر سے امکان ظاہر کیا ہے۔ عمران خان نے کہا کہ 80 فیصد یقین ہے کہ منگل کو مجھے پھر گرفتار کر لیا جائے گا۔عمران خان نے اپنی گرفتاری پر ردِعمل کو اپنی پارٹی ختم کرنے کی سازش قرار دیتے ہوئے کہا کہ خواتین اور سینیئر قیادت سمیت اُن کی پارٹی کے 10 ہزار سے زائد کارکن زیرِحراست ہیں۔چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے ایک بار پھر جنرل باجوہ کی شکایت لگاتے ہوئے اپنی حکومت ختم کرنے کا انہیں ذمہ دار قرار دیا۔ان کا کہنا تھا کہ مجھے آج تک سمجھ نہیں آیا کہ جنرل باجوہ کو مجھ سے ایسا کیا مسئلہ ہوا کہ پی ٹی آئی کی حکومت ختم کر دی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Themes