اوکاڑہ پولیس نے لاکھوں روپے مالیت کے جعلی چیک دینے پر چار افراد کے خلاف مقدمات درج

Published on January 12, 2024 by    ·(TOTAL VIEWS 35)      No Comments

اوکاڑہ(یواین پی/شیخ ندیم شیراز)اوکاڑہ پولیس نے لاکھوں روپے مالیت کے جعلی چیک دینے پر چار افراد کے خلاف مقدمات درج کر لئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق نواحی قصبہ ہملانیاں کا رہائشی جاوید ولد دتہ کو بغداد ولد سید نے 30لاکھ روپے مالیت کا چیک دیا جو بینک سے جعلی ثابت ہوا۔ دوسرے واقعہ میں دیپالپور روڈ اوکاڑہ کے رہائشی آفاق ولد امین کو مصدق ولد سرور نے 213400روپے مالیت کا چیک دیا جو بینک سے جعلی ثابت ہوا۔ تیسرے واقعہ میں نواحی قصبہ 53ٹو ایل کے رہائشی ندیم ولد یوسف کو شہباز ولد عباس نے 4لاکھ روپے مالیت کا چیک دیا جو بینک سے جعلی ثابت ہوا۔ چوتھے واقعہ میں نواحی قصبہ حویلی لکھا کے رہائشی ریاض ولد الیاس کو عطاء ولد رفیق نے 721900روپے مالیت کا چیک دیا جو بینک سے جعلی ثابت ہوا پولیس نے مقدمات درج کر لئے ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress主题