صوبائی وزیر امداد باہمی ملک محمد اقبال چنڑ کا رمضان بازار ہارون آباد کا دورہ

Published on June 30, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 502)      No Comments

Haroon
ہارون آباد(یو این پی)صوبائی وزیر امداد باہمی ملک محمد اقبال چنڑ نے رمضان بازار ہارون آباد کا دورہ کیا اوررمضان المبارک میں عوام کو مقرر کردہ نرخوں پر معیاری اشیاء خوردونوش ،پھلوں اور سبزیات کی فراہمی کے سلسلہ میں کیے گئے اقدامات کا عملی جائزہ لیا ،ٹی ایم او ہارون آباد غلام مرتضی نعیم اور سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی چوہدری نذیر احمد بھی ملک محمد اقبال چنڑ کے ہمراہ تھے ۔صوبائی وزیر نے رمضان بازار کے انتظامات کو سراہتے ہوئے سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی چوہدری نذیر احمد اور انتظامیہ کواچھے انتظامات کرنے پر خراج تحسین پیش کیا ۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر چوہدری محمد اقبال چنڑ نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب میا ں محمد شہبازشریف نے رمضان المبارک میں مصنوعی مہنگائی پیدا کرنے والے مافیا کے خلاف سخت ایکشن لینے کا عزم کر رکھا ہے اگر وئی بھی فرد اس دھندے میں ملوث پایا گیا تو اس کو اپنے کیے کی سزا بھگتنا ہو گی میاں محمد شہبازشریف خود بھی مختلف شہروں اور علاقہ جات کے اچانک دورے کر رہے ہیں جبکہ صوبائی وزراء اور ممبران پارلیمنٹ بھی ہمہ وقت اسی مشن پر گامزن ہیں ماہ رمضان المبارک پر سب کا حق یکساں ہے اور کسی بھی گراں فروش کو یہ حق نہیں دیا جا سکتا کہ وہ مہنگائی کے ذریعے عوام کو لوٹ گھسوٹ کا شکار بناسکے انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے سستا بازار قائم کیے ہیں تو ان کی اہمیت و افادیت کو بھی یقینی بنایاجائے گا اور پورے ماہ رمضان المبارک میں ہمارا مشن روزہ داروں کے لیے تمام تر سہولیات کی دستیابی یقینی بنانا ہے ۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress主题