شیخوپورہ ( یو این پی ) نارنگ منڈی میں گرنے والے ڈرون سے منشیات برآمد ترسیل کے تمام پہلوٶں پر تحقیقات جاری ایس ایچ او تھانہ نارنگ منڈی محمد نوید کے مطابق محلہ رفیق آباد میں گھر کی چھت پر گرنے والے ڈرون سے منشیات سے بھرا 15 کلو گرام وزنی پیکٹ برآمد ہوا جسے بم ڈسپوزیبل سکاڈ کی مدد سے کھولا گیا ڈرون سے ملنے والی منشیات کی قیمت عالمی منڈی میں لاکھوں روپے بتاٸی جارہی ہے ڈرون کے ذریعے ممکنہ ترسیل کے تمام پہلوؤں پر تحقیقات جاری ہیں ڈرون کے ذریعے منشیات سمگلنگ میں ملوث ملزمان عنقریب پولیس کی گرفت میں ہوں گے _
نارنگ منڈی میں گرنے والے ڈرون سے منشیات برآمد









No Comments