اقتدار کی ہوس میں مبتلا چند افراد ملک میں انتشار پھیلانا چاہتے ہیں آصف سعیدخان منیس

Published on August 8, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 603)      No Comments

8-8-2014 Flag hosting
وھاڑی(یواین پی)صوبائی وزیر سپیشل ایجوکیشن آصف سعیدخان منیس نے کہا ہے کہ اقتدار کی ہوس میں مبتلا چند افراد ایسے نازک وقت میں انتشار کی سیاست کرر ہے ہیں جب پاک فوج اس ملک کی سلامتی اور قوم کی حفاظت کے لیے ضرب عضب جیسے اہم آپریشن میں مصروف عمل ہے عوام ایسی کسی مہم جوئی کا حصہ نہ بنیں جو جمہوری اور سیاسی عمل میں تعطل کا باعث بنے یہ بات انہوں نیڈی سی او وہا ڑی کے کمیٹی روم میں ماہ آزادی کی تقریبات کے حوالہ سے ضلعی امن کمیٹی کے ممبران ، مسلم لیگی عہدیداروں ، وکلاء اور سرکاری افسران کے اجلاس سے خطاب اور بعدازاں ٹی ایم اے کے سبزہ زار میں پرچم کشائی کرتے ہوئے کہی ۔اجلاس میں ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر جواد اکرم ، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر صادق علی ڈوگر ،اے ڈی سی رافد احمد ملہی ، ایم پی اے فرح منظور خان رند ، ایم پی اے میاں ثاقب خورشید کے نمائندے سابق ایڈمنسٹریٹر مارکیٹ کمیٹی میاں آصف خورشید، صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن مہر شیر بہادر لک ، ڈی او سی مہر امیر بخش، ایم پی اے یوسف کسیلیہ کے نمائندے محمد عتیق، صدر مرکزی انجمن تاجران ارشاد حسین بھٹی ، جنرل سیکریٹری راؤ خلیل احمد ، صدرانجمن تاجران میلسی شیخ سلیم ، تاجر راہنماء رانا عبدالعزیز،طاہر شریف گجر، چاچا محمد اسلم ، علمائے کرام مولانا غلام قنبر عسکری ،مولانا محمد امین ، مولانا حافظ ہارون الرشید، اصغر قادری ، مسلم لیگی عہدیداروں سید الطاف حسین شاہ،حاجی اسلم وکیل ،صابر پیا،نصراللہ طارق، غیور اسلم ، ظفر لنگڑیال،راؤسجاد الرحمن ، رانا رمضان ، راؤطیب، عظمی سلیم ، یاسمین پاشا، رانا بشیر احمد ، شبیر احمد ، افسران اے سی میلسی ریاض احمد ، اے سی بوریوالا سیف اللہ ساجد، اے سی وہاڑی عمران منیر بھٹی، ای ڈی او ایجوکیشن مختار حسین چاون ،ٹی ایم او وہاڑی میاں محمد اظہر ،ٹی ایم او میلسی چودھری ندیم، ٹی او آئی اینڈ ایس بوریوالاملک منظور،ڈی او کالجز رمضان شہزاد، ڈی او سوشل ویلفےئر رائے اختر اظہر، ڈی او لیبر کاشف عزیز،ڈی او سپورٹس ملک مرتضی بھی شریک تھے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر آصف سعید خان منیس نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) کی حکومت نے ماہ اگست میں تقریبات آزادی پورا ماہ جاری رکھنے کا فیصلہ پاک فوج کی حوصلہ افزائی اور ان شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے کیا ہے جواس ملک سے دہشت گردی کے خاتمہ کے لیے آپریشن ضرب عضب میں مصروف اور اپنی جانوں کے نذرانے پیش کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ اس وقت پوری قوم اپنی فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے صوبائی وزیر نے کہا کہ بعض افراد کی طر ف سے کسی بھی قسم کی مہم جوئی سے نہ صرف ملک میں ترقی کا عمل متاثر ہو رہا ہے بلکہ اس سے پاک فوج کے آپریشن ضرب عضب کے مقاصد کو بھی نقصان پہنچنے کا امکان ہے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ کی حکومت نے ملک میں ترقی کا جو عمل شروع کیا ہے بعض قوتوں کو عوام کی خوشحالی ایک آنکھ نہیں بھا رہی،توانائی کے بحران کے خاتمے کے لیے بجلی کے اہم پیداواری منصوبے شروع کئے گئے غیر ممالک سے بھاری سرمایہ کاری لائی گئی دوست اور ہمسایہ ملک چین نے32ارب ڈالر کی خطیر رقم کی امداد حاصل کی گئی یہ سب کچھ اس ملک کی ترقی اور عوام کی خوشحالی ،ملک سے بے روزگاری کے خاتمہ کے لیے کیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ آزادی تقریبات میں عوام بڑھ چڑھ کر ملی جوش و جذبہ سے شریک ہوں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے دسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر جوا داکرم نے کہا کہ ضلع کے عوام کسی بھی قسم کی منفی یا غیر قانونی سرگرمی کا حصہ نہ بنیں اور آزادی تقریبات کا جو سلسلہ جاری ہے اس کا حصہ بنیں اور اپنی نئی نسل کو آزادی کے معنوں سے روشناس کرائیں ، ڈی پی او صادق علی ڈوگر نے خطاب کرتے ہوے کہا کہآزادی تقریبات کے دوران عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لییہر ممکن اقدامات کئے گئے ہیں آزادی تقریبات کے اجتماعات کے سیکیورٹی کے لیے سکینرز فراہم کر دےئے گئے ہیں اسی طرح بارودی مواد کا سراغ لگانے کے لیے سنیفےئرز ڈاگ بھی منگوائے گئے ہیں کسی قسم کی بدامنی کے مرتکب افراد کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائیگا ۔اجلا س کے دوران ڈسٹرکٹ بار کے صدر مہر شیر بہادر لک نے کہا کہ وکلاء بھی آزادی تقریبات میں بھر پور شریک ہوں گے اور 9اگست کو لاءئرز فورم کے زیر اہتمام آزادی تقریب منعقد کی جائیگی ۔اجلاس کے دوران تاجر تنظیموں ،علمائے کرام ، مسلم لیگی عہدیداروں نے آزادی تقریبات میں ملی جو ش و جذبہ سے شرکت کا عندیہ دیا

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Theme