سردی کی لہر آتے ہی لنڈا بازار میں گرم کپڑوں کی خریداری میں اضافہ ہو گیا

Published on October 19, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 883)      No Comments
33
راولپنڈی(یو این پی)سردی کی لہر آتے ہی لنڈا بازار میں گرم کپڑوں کی خریداری میں اضافہ ہو گیا ۔گذشتہ ہفتے میں ہونے والی بارش کے بعد جہاں موسم تیزی سے تبدیل ہوا وہیں شہریوں میں گرم کپڑوں کی مانگ بھی بڑھ گئی ۔راولپنڈی کینٹ کے دل صدر میں ہر اتوار کو لگنے والے لنڈابازار میں رش بڑھ گیااور لوگ بڑی تعداد میں گرم کپڑوں کی خریداری کرتے نظر آئے ۔خریداری میں مصروف مرد وخواتین کاکہنا تھا کہ رواں برس لنڈا بازار میں گرم کپڑوں کی قیمتوں میں خاصا اضافہ ہو چکا ہے اور انہیں خریداری میں کافی محتاط رویہ اختیار کرنا پڑ رہا ہے جبکہ کچھ شہریوں کا کہنا تھا کہ دکاندار شہریوں کی مجبوری سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ہوشربا قیمتیں وصول کر رہے ہیں کیونکہ انہیں معلوم ہے کہ موسم کی تبدیلی کے ساتھ گرم کپڑوں کی خریداری شہریوں کی مجبوری ہے ۔لنڈا بازار کے دکانداروں کا کہنا تھا کہ مہنگائی میں آئے روز اضافہ ہو رہاہے اس وجہ سے لنڈے کے کپڑوں کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہو گیا ہے جبکہ بیرون ممالک سے پرانے کپڑوں کی در آمد پر عائد ڈیوٹی میں بھی اضافہ ہو چکا ہے اس لیے گذشتہ برس کی نسبت لنڈے کے کپڑوں کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے کو مل رہاہے ۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Themes