ہر بچے کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنا حکومت کی ترجیح ہے ڈی سی او وہاڑی

Published on December 11, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 297)      No Comments

11-12-2014
وہاڑی( یواین پی)ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر جواد اکرم نے کہا ہے کہ ہر بچے کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنا حکومت کی ترجیح ہے اس مقصد کے لیے معاشرے کے مختلف طبقات کی مشترکہ کاوشوں کی اشد ضرورت ہے تاکہ بچے پڑھائی کی عمر میں کام کرنے کی بجائے تعلیمی اداروں میں پہنچ کر تعلیم حاصل کریں یہ بات انہوں نے اپنے کمیٹی روم میں تعلیم سب کے لیے پروگرام کے تحت منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی اجلاس میں ای ڈی او ایجوکیشن شوکت، یونیسیف کے نمائندے، این سی ایچ ڈی کے ڈسٹرکٹ جنرل مینجر کاشف منظور، پی آر ایس پی کے عامر قریشی ، ڈی ایم او محمد مبشر الرحمن ،ڈی او سوشل ویلفےئر رائے اختر اظہر،ڈی ٹی ایس سی کے انچارج جاوید باجوہ، ہاکس سکول سسٹم کے سید اظہر عباس بخاری اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی ،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر جواد اکرم نے کہا کہ پنجاب حکومت صوبہ کے دس اضلاع وہاڑی ، ڈیرہ غازی خان ، خانیوال ، پاکپتن ، مظفر گڑھ، راجن پور ، راولپنڈی رحیم یارخان، بہاولپور،لودھراں میں عالمی ادارہ یونیسیف اور علی انسٹیٹیوٹ آف ایجوکیشن کے اشتراک سے چائلڈ فرینڈلی اپروچ کے حامل چائلڈ فرینڈلی سکول قائم کرنا چاہتی ہے جہاں ایسے بچوں کو بھی تعلیم دی جائیگی جو کسی وجہ سے سکول نہیں جاتے خصوصی طور پر دیہی آبادی میں سکول نہ جانے والی بچیوں کو بھی اس پروگرام کے تحت تعلیم دینا حکومتی ترجیحات میں شامل ہے اس پروگرام میں بچوں کی سکول میں داخلہ مہم کو کامیاب بنانا اور سکولوں سے بچوں کا اخراج کم کرنا شامل ہے اسی طرح ایسے تعلیم ادارے جن میں معیار تعلیم درست نہیں میں معیار تعلیم کو بہتر بنانا ہے ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر جواد اکرم نے کہا کہ اس مقصد کے لیے معاشرے کے مختلف طبقات سماجی راہنماء ، میڈیا ، نوجوان اور مذہبی اکابرین کو اپنا مشترکہ کردار ادا کرنا ہے تاکہ ہم ہر بچے کو تعلیم جیسا بنیادی حق دلانے میں کامیاب ہو سکیں

Readers Comments (0)




Weboy

Premium WordPress Themes