قومی ایکشن پلان پر عملدرآمد، وزیر اعظم نے چاروں وزرائے اعلیٰ کا اجلاس طلب کر لیا

Published on January 20, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 340)      No Comments

123اسلام آباد (یو این پی) وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے قومی ایکشن پلان پر عمل درآمد کا جائزہ لینے کیلئے چاروں صوبوں کے وزراءاعلیٰ کا اہم اجلاس کل طلب کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق اس اہم اجلاس میں تمام وزرا اعلیٰ اپنے اپنے صوبے کی اپیکس کمیٹی کی کارکردگی پر رپورٹ پیش کریں گے۔ اجلاس کے دوران وزیر اعظم کو ان تمام کیسز کی تفصیلات بھی پیش کی جائیں گی جو فوجی عدالتوں کو بھجوائے جائیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبے کئی اہم مقدمات کی سماعت فوجی عدالتوں سے کروانا چاہتے ہیں۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Blog