سب پتہ ہے کہ کس سے کیسے نمٹنا ہے، ہیلری کلنٹن

Published on October 15, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 294)      No Comments

7
واشنگٹن(یو این پی)سابق امریکی وزیر خارجہ اور صدارتی امیدوار ہیلری کلنٹن نے کہا ہے کہ بڑے نازک دورمیں وزیر خارجہ تھی مجھے سب پتہ ہے کہ کس سے کیسے نمٹنا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکامیں صدارتی امیدواربننے کے5 ڈیموکریٹ خواہشمندوں کے پہلے عوامی مباحثے میں پہلی خاتون صدارتی امیدوار ہیلری کلنٹن مخالفین پر حاوی ر ہیں۔ انہوں نے مباحثے کے دوران جیت کیلئے پارٹی پوزیشن تبدیل کرنے کے الزامات کو سختی سے مسترد کر دیا۔ لاس ویگاس میں ہونے والے اس مباحثے میں ہیلری کلنٹن اور ڈیمو کریٹک جماعت کے برنی سینڈرز کے درمیان مکالمہ ہوا۔ انہوں نے بتایا کہ انہوں نے انتہائی مشکل دور میں وزارت خارجہ کی ذمہ داریاں انجام دیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ وہ ہر قسم کے حالات کا سامنا کرنا جانتی ہیں اور انہیں سب پتا ہے کہ کس سے کیسے نمٹنا ہے۔

Readers Comments (0)




Weboy

Premium WordPress Themes