لاہور میں فیکٹری منہدم،وزیراعظم کا نوٹس، ہلاکتوں پر افسوس

Published on November 5, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 307)      No Comments

08
 لاہور(یو این پی) لاہور میں 4 منزلہ فیکٹری زمین بوس ہونے پر وزیراعظم نے نوٹس لیتے ہوئے فوراً رپورٹ طلب کرلی، جب کہ اندوہناک حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین سے افسوس کا اظہار کیا ہے۔وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے جاری بینا کے مطابق لاہور میں 4منزلہ عمارت زمین بوس ہونے اور سولہ افراد کے جاں بحق ہونے پر وزیراعظم نے نوٹس لیتے ہوئے فوری رپورٹ طلب کرلی، جب کہ اندوناک حادثے میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی تعزیت اور افسوس کا اظہار بھی کیا ہے۔بیان کے مطابق وزیراعظم نواز شریف نے متعلقہ حکام کو ریسکیو کی کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت کی ہے، جب کہ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے بھی متعلقہ اداروں کو حکام کو اپنی نگرانی میں ریسکیو کے کام کرانے کی ہدایت کردی۔واضح رہے کہ ریسکیو آپریشن تیز کرنے کیلئے فوجی جوان بھی مدد کو آگئے ہیں، وزیراعظم نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے حادثے کا نوٹس لیتے ہوئے ملبے تلے دبے افراد کو جلد از جلد نکالنے کی ہدایت کی ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress主题