راحیل شریف اورپاک فوج قوم کے امیدوں کی امنگ ہے پوری قوم ان کی قیادت میں متحد ہے عابد قریشی

Published on May 28, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 413)      No Comments

index
لاہور(یواین پی)پاکستان امن تحریک کے چئیرمین عابد قریشی نے کہا ہے کہ کرپٹ سیاستدانوں اور لوگوں نے قوم کو مایوس کیا ہے اور جنرل راحیل شریف اورپاک فوج قوم کے امیدوں کی امنگ ہے پوری قوم ان کی قیادت میں متحد ہے۔ حکومت کی ہماری اندورنی پالیسیوں سے ہماری قوم خوش ہے اور نہ ہی ہماری بیرونی پالیسیوں سے ہمارے ہمسائے ممالک خوش ہیں ہمارے قومی سیاستدان ملک کو اپنے سیاسی و ذاتی مفادات کی خاطر اندھیروں کی طرف لے جارہے ہیں اور ہم کو معلوم بھی ہے کہ امریکہ ہمارے دشمنوں سے مل کر ہمیں دفاعی ،معاشی ودیگر بحران سمیت ہر لحاظ سے کمزورکرناچاہتا ہے لیکن ہمارے کچھ لوگ امریکہ کی گود میں بیٹھنا چاہتے ہیں امریکہ سمیت کئی ممالک ہمیں بکاؤ مال سمجھتے ہیں وہ جب چاہتے ہیں ہمارے لوگوں کر ڈالروں لالچ دیکر اپنے مفادات میں خرید لیتے ہیں امریکہ اگر چاہتا طالبان لیڈر کو ایران یا افغانستان میں بھی مار سکتا تھا لیکن اس نے پاکستان ہی میں کیوں اسے مارا یہ ہماری کمزوریوں کی نتیجہ ہے ہمارے لئے اشارہ ہی کافی ہے اورہر حکومت نے ملک کو اس نوبت تک پہنچانے میں اپنا کردار ادا کیا ہے پاک فوج کی بہتر پالیسیوں اور قربانیوں کی بدولت پاکستان کی پوری قوم متحدہوگئی ہے اور پاکستان کے تمام سیاست دانوں سمیت موجودہ اور سابقہ نظام مکمل ناکام ہوگیا ہے لہذا پاکستان کو کرپشن سے پاک ترقی یافتہ بنانا ہے توبے باک،تجربے کارلوگوں پر مشتمل ٹیکنوکریٹ حکومت بنائی جائے اور قومی دولت لوٹنے ،قومی ادارے تباہ کرنے،قرضے معاف کروانے،ملاوٹ ،رشوت،منشیات قبضہ اورذخیرہ اندوزمافیا،کرپشن ،قانون کی پاسداری نہ کرنیوالوں اورقوم کے بیرون ملک اربوں ڈالر لیجانے والوں کو عبرت کا نشان بنانا ہوگا پھر ہی پاکستان دنیا حقیقی تبدیل آسکتی ہے اور دشمن ملکوں میں کاروبار کرنے والوں کو ملک کے اہم عہدوں سے فارغ کیا جائے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Theme